8 جون 2012 - 19:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اگلے مرحلے کے مذاکرات کی جگہ اور وقت کا بعد میں اعلان کیا جائےگا۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل فنی اور حقوقی ہونےکے اعتبار سے پیچيدہ ہے لہذا صبر و تحمل کے ساتھ  مذاکرات کو جاری رکھنا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس مرحلہ میں  فریقین نے تجاویز پیش کی ہیں جن پر اگلے دور کے مذاکرات میں بحث اور تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ سلطانیہ نے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اس کی جگہ اور وقت کا بعد میں اعلان کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے پہلے دور کے مذاکرات کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔....... /169